المدة الزمنية 2:15

Arifwala | districts Of Punjab | The Special | Instructions Of Punjab Chief Minister Usman Bazdar

بواسطة Irsa Shah crochet
242 مشاهدة
0
97
تم نشره في 2021/09/15

عارفوالہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح پاکپتن میں بھی عوامی مسائل کو کم کرنے اور سائلین کی شکایات کا فوری ازالہٰ کرنے کے لئیے کمشنر ساہیوال علی بہادر نے ضلع کونسل میں کھلی کچہری لگائی جس میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے آفیسران نے شرکت کی حکومت پنجاب کی خصوصی یدایات پر کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی نے پاکپتن کا دورہ کیا جس میں انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور درگاہ بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے مزار پر قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا اور ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری لگائی۔کمشنر ساہیوال نے سائلین کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔کمشنر ساہیوال نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب عوامی خدمت کے پیش نظر بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔کمشنر ساہیوال کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں حکمت عملی کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاہم عوامی مسائل کا حل تمام محکموں کا نصب العین ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تاخیری حربوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا علی بہادر قاضی کا کہنا تھا کہ لوگوں کے تمام مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کئیے ۔۔۔۔ مینجنگ ایڈیٹر فاسٹ نیوز اپڈیٹس ارسا شاہ #ArifwalaInPakpattanlikeotherdistricts #ofPunjabonthespecialinstructionsof #PunjabChiefMinisterUsmanBazdarirsashah

الفئة

عرض المزيد

تعليقات - 138