المدة الزمنية 5:32

یونیورسل پریس کلب کے زیر اہتمام سیرت کانفرنس باكسرين

بواسطة Pol News HD
125 مشاهدة
0
2
تم نشره في 2020/11/18

جی خبر شامل کرتے ہیں پھالیہ سے حکومت پنجاب کے اعلان ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں پھالیہ میں بھی یونیورسل پریس کلب تحصیل پھالیہ کے زیر اہتمام دفتر پریس کلب میں سیرت النبی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت چیرمین پریس کلب چوہدری اظہر اقبال رانجھا نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئر صحافی سید حفیظ سبزواری نے سرانجام دیئے۔سیرت کانفرنس میں ہمایوں وقار تارڑ ۔قاری اسد وقاص قادری ۔شوز ایسوسی ایشن پھالیہ کے صدر میاں محمد ارشد۔ایوارڈ یافتہ نعت خواں حماد اسلم چشتی۔ دانش علی خان لودھی محمد بلال ۔زبیر حسین ۔عقیل حسین راجہ۔عبدالمنان ۔ملک اسد۔ عرفان ساجد ۔محمد تنویر۔افتخار احمد ۔وقاص احمد ۔محمد عثمان جاوید حمزہ اظہر رانجھا سمیت کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی ۔نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے کی سعادت ایوارڈ یافتہ نعت خواں حماد اسلم چشتی ۔محمد بلال اور محمد تنویر نے حاصل کی ۔سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قاری اسد وقاص قادری نے کہا کہ اللہ پاک نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا اور دنیا کے تمام مذاہب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی تقلید کر رہے ہیں حضور کی تمام زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔ہمایوں وقاص تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگیوں میں انقلاب اسی وقت آ سکتا ہے جب ہم حقیقی معنوں میں حضور پاک کی سیرت پر عمل پیرا ہوجائیں انہوں نے کہا کہ روزمرہ کے کاموں میں حضور پاک کے فرمودات پر عمل کرنے سے ہی ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہمارے لیے عملی نمونہ ہے اصل زندگی آخرت کی ہے جس کہ ہم سب کو تیاری کرنی چاہیے ۔یونیورسل پریس کلب تحصیل پھالیہ کے زیر اہتمام ہونے والی سیرت کانفرنس ایک یادگار اور مثالی ثابت ہوئی

الفئة

عرض المزيد

تعليقات - 2