المدة الزمنية 24:56

نواز شریف 'را' کا ایجنٹ ہے، ن لیگ کے باغی رہنماؤں کی پریس کانفرنس باكسرين

بواسطة Capital TV
165 840 مشاهدة
0
4.1 K
تم نشره في 2021/02/02

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی کے نظریاتی رہمناوں ارکان اسمبلی نے اپنی توپوں کا رخ مریم نواز اور نواز شریف کی جانب کر دیا۔ ناراض رہنما جلیل شرقپوری نے کہا کہ میاں صاحب سچے ہیں تو عدالتوں کا رخ کریں۔ نشاط ڈاہا کہتے ہیں کہ اس میں کوئی بری بات نہیں، میاں صاحب کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے تو میدان میں رہیں، اگر نواز شریف وطن واپس نہیں آتے تو ہم سمجھتے ہیں کہ دال میں کچھ کالا ہے، جلیل شرقپوری نے مزید کہا کہ اکثریت عمران خان اور عثمان بزدار کے پاس ہے اگر موکودہ حکومت سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہوتی تو اگلے الیکشن میں عوام ان سے جواب لے گی۔ ناراض رہنما اشرف انصاری نے کہا کہ ہم نے اس ملک اور پارٹی کے لیے اپنا خون دیا ہے۔جس پارٹی کے لیے خون دیا اس پر اب میاں صاحب آپ کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے، اور نہ ہی میاں صاحب کو ملک میں عورت کی حکمرانی کی راہ ہموار نہیں کرنے دیں گے۔ لندن میں بیٹھ کر نواز شریف ملکی سلامتی کے اداروں پر الزام لگا رہے ہیں، قیادت کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں، اشرف انصاف نے نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ثابت کر دیا کہ وہ قیادت کے اہل نہیں رہے بلکہ کبھی تھے ہی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کا دور میں بھی نواز شریف ساتھیوں کو چھوڑ کر چلے گئے اور قوم سے کہا کہ ہمیں جلا ونی پر مجبور کیا گیا بعد میں پتہ چلا معاہدہ کر کے چلے گئے، باغی رہنما نشاط ڈاہا کا کہنا تھا کہ نواز شریف را کے ایجنٹ ہیں، کہاں ایسا ہوتا ہے کہ جہاز کے جہاز بغیر ویزے کے آئیں اور شادی کھائیں اور واپس چلے جائیں، نشاط ڈاہا نے سعد رفیق پر بسوں سے بھتہ لینے کا بھی الزام عائد کیا۔ Capital TV is one of the leading news channels of Pakistan bringing you the latest current affairs from Pakistan and around the world. Subscribe to the Official Capital TV YouTube Channel: /c/CapitalTVLive Like us on Facebook: https://www.facebook.com/CapitalTV.PK Follow Us on Twitter: https://twitter.com/CTV_Digital #CapitalTVPk #CapitalNews #Pakistan

الفئة

عرض المزيد

تعليقات - 677